بنگلہ دیش ٗپاکستان سے محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے رہنما وسابق رکن پارلیمنٹ کو سزائے موت کا حکم

بدھ 10 اگست 2016 21:59

بنگلہ دیش ٗپاکستان سے محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے رہنما وسابق رکن ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان سے محبت کے جرم میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شوکت حسین کو بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے 1971میں پاکستان کا ساتھ دینے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس مقدمے میں ان کے ساتھ دیگر سات افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ان سب افراد پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا گیا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت جنگی جرائم کے نام پر جماعت اسلامی کے رہنماوں سمیت متعدد افراد کو سزائے موت دے چکی ہے۔ان افراد کو سزائے موت دیئے جانے کیخلاف عالمی اداروں نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا لیکن اس کے باوجود ان کو سزا دی گئی۔