ترجمان دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارتی الزام سختی سے مسترد کردیا

پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا ٗترجمان

بدھ 10 اگست 2016 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارتی الزام سختی سے مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ پاکستان لائن آف کنٹرول دراندازی کا بھارتی الزام سختی سے مسترد کرتا ہے ٗ اس حوالے سے تفصیلات جمع کررہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔