سامیہ کی والدہ ٗبہن کو انٹرپول کے ذریعے لا کر پوچھ گچھ کا فیصلہ

کارروائی کا باضابطہ آغاز 13 اگست کے بعد شروع ہونے کا امکان

بدھ 10 اگست 2016 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سامیہ شاہد قتل کیس میں پولیس نے مقتولہ کی والدہ اور بہن کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ کارروائی کا باضابطہ آغاز 13 اگست کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ سامیہ کی والدہ امتیاز بی بی اور بہن مدیحہ شاہد دونوں سامیہ کے دوسرے شوہر مختار کاظم کی طرف سے درج کرائے گئے سامیہ کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق دونوں خواتین کو 13 اگست کے بعد شامل تفتیش ہونے کے سلسلے میں رابطہ کیا جائے گا، عدم تعاون کی صورت میں انہیں انٹرپول کے ذریعے پاکستان لا کر پوچھ گچھ کی جائیگی۔