پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے ٗآصف علی زرداری

بدھ 10 اگست 2016 21:55

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے ٗہم ملک کے لیے اقلیتوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی دلدل میں پھنس گیا ہے ،ہمیں اپنے ملک کو ترقی پسند،روشن خیال اور جدید ملک بنانا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو بچانے کے لیے قائد اعظم کے الفاظ پر عمل کرنا ہو گا ،محمد علی جناح نے کہا تھا کہ پاکستان میں سیاسی اور ریاستی لحاظ سے سب برابر ہیں ۔