بھارتی وزیرداخلہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کوقراردیدیا

دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں و کشمیر نہیں لے سکتی ٗ بھارتی زیر داخلہ راج ناتھ

بدھ 10 اگست 2016 21:55

بھارتی وزیرداخلہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کوقراردیدیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا ذمہ دار پاکستان کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں و کشمیر نہیں لے سکتی۔ وہ بھارتی راجیہ سبھا(ایوان بالا) میں کشمیر کے مسئلے پر اظہار خیال کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ایوان میں راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں و کشمیر نہیں لے سکتی جب کہ پاکستان سے اگر بات چیت کا عمل شروع ہواتووہ صرف آزاد کشمیر کے مسئلے پر ہوگا لیکن شاید راج ناتھ یہ بات بھول گئے کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے اورخود ان کے ملک کے ہی وزیراعظم جواہر لال نہرو نے اس مسئلے کے حل کے لئے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اوراقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کررکھا ہے۔

راج ناتھ سنگھ کو ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اتنی تو شرم آئی کہ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ بھارتی فوج کے تشدد کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں لیکن موصوف نے شہید کشمیریوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔