ترکی کی رکنیت پر کوئی سوالیہ نشان نہیں ہے، نیٹو

بدھ 10 اگست 2016 21:41

ترکی کی رکنیت پر کوئی سوالیہ نشان نہیں ہے، نیٹو

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد انقرہ حکومت کے اقدامات کے باجود نیٹو میں ترکی کی رکنیت پر کوئی سوال نہیں اٹھتا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹو کی خاتون ترجمان اوآنا لوجیسکوکی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی نیٹو میں رکنیت پر کوئی سوالیہ نشان نہیں ہے۔ یہ بیان بعض فرضی میڈیا رپورٹیں سامنے آنے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ لوجیسکو کے بیان کے مطابق نیٹو ترکی کے کردار کی قدر کرتا ہے۔ یہ بیان ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ ماسکو کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :