بھارت میں چلتی ٹرین سے 5کروڑ روپے چوری
ریاست تامل ناڈو میں چوروں نے ٹرین کی چھت کاٹ کر 5 کروڑ75 لاکھ روپے لوٹ لیے،پولیس حکام
بدھ 10 اگست 2016 21:41
چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں چور چلتی ٹرین سے 5کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں چوروں نے چلتی ٹرین سے 5کروڑ روپے لوٹ لیے۔اس واقعے میں چوروں نے ایک ٹرین کو نشانہ بنایا جس میں استعمال شدہ اور خراب کرنسی نوٹ لے جائے جا رہے تھے۔
چوروں نے ٹرین کی چھت کاٹ کر 5 کروڑ75 لاکھ روپے لوٹ لیے۔پولیس تاحال غیر یقینی کا شکار ہے کہ چور ٹرین کے اندر چھپے تھے یا چلتی ٹرین میں داخل ہوئے۔چوری کا پتہ اس وقت چلا جب ٹرین اپنی منزل پر پہنچی۔یہ خبر انڈین میڈیا میں بڑے پیمانے پر نشر کی گئی اور اسے ’دی گریٹ ٹرین رابری‘ یعنی ٹرین کے عظیم ڈاکے کا نام دیا گیا۔(جاری ہے)
پولیس کا خیال ہے کہ اس چوری میں چھ سے آٹھ ڈاکو شامل تھے جنھوں نے پیر اور منگل کی درمیانی رات 350 کلو میٹر طویل سفر کے دوران یہ چوری کی۔
ٹرین سلیم ٹاؤن سے مدراس جا رہی تھی۔اس ریل گاڑی پر 3.4 ارب روپے لے جائے جا رہے تھے اور ان کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکار اگلے ڈبے میں موجود تھے۔یہ نوٹ انڈیا کے مرکزی بینک کی ملکیت تھے اور انھیں تلف کرنے کے لیے چنئی لے جایا جا رہا۔جب ٹرین منزل پر پہنچی تو حکام نے اندر جا کر دیکھا کہ نوٹوں کی پیٹیاں کھلی پڑی ہیں اور ٹرین کی دھاتی چھت میں ایک سوراخ بنا ہوا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.