چیچہ وطنی، کسووال کے قریب ڈاکوؤں ،پولیس کے مابین مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک ..
تازہ ترین : 1

چیچہ وطنی، کسووال کے قریب ڈاکوؤں ،پولیس کے مابین مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء)چیچہ وطنی کے علاقہ کسووال کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک ، ایک کانسٹیبل اور ایک ڈاکو زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق قتل،ڈکیتی اور راہزنی سمیت سنگین جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث زیر حراست ڈاکو صابر عرف صابری کاٹھیہ ساکن 22،چودہ ایل کو مسروقہ اشیا کی برآمدگی کیلئے لیجایا جارہا تھا کہ گاؤں116،بارہ ایل کے قریب ملزم کے چارمسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پرحملہ کرکے اسے پولیس حراست سے چھڑوالیا اور فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر کوٹلہ ادیب شہید جنگل میں فرار ہوگئے،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکوصابر عرف صابری ہلاک،ایک پولیس کانسٹیبل خرم شہزاد اورایک ڈاکو زخمی ہوگئے،ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو اٹھا کرہمراہ لے گئے،زخمی پولیس کانسٹیبل کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا،مرنیوالے ڈکیت کی نعش بھی پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 21:07:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں