پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا معاشرے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت کی ..
تازہ ترین : 1

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا معاشرے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے معاشرے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ بدھ کو پارٹی کے ذرائع نے بتا یا کہ یہ فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیاجس کی صدارت قومی اسمبلی کی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کی ۔اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کرے۔کمیٹی نے تجویز دی کہ پارلیمانی کمیٹی کا نام پارلمینٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی رکھا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 20:37:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں