بینک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے اقدامات تاجروں کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں‘ شیخ محمد ارشد
حکومت واضح الفاظ میں ایف بی آر کو تاجروں کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے اقدامات اٹھانے سے منع کرے
بدھ 10 اگست 2016 20:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ واضح الفاظ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تاجروں کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے اقدامات اٹھانے سے منع کرے کیونکہ اس سے کاروباری ماحول خراب اور تاجروں میں مایوسی پھیل رہی ہے جو کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس تک رسائی سے محاصل کا اہداف پورا ہونے میں تو مدد نہیں ملے گی البتہ حکومت کی ساکھ ضرور متاثر ہوگی۔ شیخ محمد ارشد نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ تاجر برادری جوش و خروش سے اپنا بہترین کردار ادا کرے لیکن یہ مسائل کے انبار تلے بہت بْری تلے دبی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
شیخ محمد ارشد نے کہا کہ حکومت معیشت کو پٹڑی پر واپس لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے لیکن بیوروکریسی تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیلاکر ان اقدامات کو ناکام بنانے پر تلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو پہلے ہی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، ایسے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اْن کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے مزید مشکلات پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور قوم نکلوانا آخری قدم ہونا چاہیے لیکن یہ انتہائی قدم فوری طور پر اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کوٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور انڈر انوائسنگ و سمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئیں لیکن یہ واجبات کی وصولی کے نام پر ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے حالات بگاڑنے میں مصروف ہے۔ شیخ محمد ارشد نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ایماندار ٹیکس دہندگان کا شکرگزار ہونا چاہیے جو ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں اپنا قومی فریضہ بہ احسن ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایف بی آر کو اکاؤنٹس تک رسائی جیسے اقدامات اٹھانے سے فوراً منع کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
لاہور ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے چھ ججز کے خط کے حوالے سے جنرل ہائوس کا اجلاس
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.