تقریبات آزادی کے سلسلہ میں قصر ِبہبو د میں پینٹنگزکے مقابلہ جات

پا کستان کی ترقی کیلئے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہو گاآزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے‘ڈپٹی سیکرٹری سو شل ویلفیئر

بدھ 10 اگست 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء)پاکستا ن کی ترقی کیلئے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہو گا،آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ ان خیالات کا اظہا ڈپٹی سیکرٹری سو شل ویلفیئر نے قصرِ بہبود میں آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہ پینٹنگزکے مقابلہ جات کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔جشنِ آزادی کی تقریبا ت کے حوالے سے سو شل ویلفیئر کے ادارے میں زیرِ تربیت خواتین کے مابین تقریب کا انعقا د کیا گیا جس میں خواتین نے بھر پو حصہ لیا اور اپنی پینٹینگیز کے ذریعے آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا احسن طریقہ سے اظہار کیا۔

اس موقعہ پر ڈپٹی سیکرٹری سو شل ویلفیئر نے نمائش میں حصہ لینے والی خواتین کے کام کو سراہا اور ان میں انعامات تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقا ت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جارہا ہے اور ان پسماندہ افراد کی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر محکمے کے تمام اداروں اور دفاتر میں مختلف کام منعقد کیے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ پورہ ماہ چلتا رہے گا۔

اس سلسلے میں تمام ضلعی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔تقریب کا اختتام کرتے ہو ئے ڈ پٹی سیکرٹری سو شل ویلفیئر نے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور ہم سب کو مل جل کر پاکستان کی ترقی کیلے کو شا ہونا چاہیے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈا یٔریکٹر تہمینہ منیف اور پروجیکٹ مینیجر مسز تنویرالاسلام بھی موجود تھیں۔