حکومت عوا م کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے‘ملک محمد اقبال چنڑ
صوبہ کی تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ہر قسم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ‘ صوبائی وزیر کوآپریٹو
بدھ 10 اگست 2016 20:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء)صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوا م کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے ،صوبہ کی تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ہر قسم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،عرصہ دراز سے جنوبی لاہور کے باسی گندے پانی کے نکاس کے مسائل سے دو چار تھے مگر انتہائی جامع حکمت عملی اپناتے ہو ئے اس سلسلے میں اربوں روپے کی لاگت سے جدید ٹرنک سیوریج بچھانے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کی تکمیل کے بعدجنوبی لاہور کے علاقوں کو سیوریج جیسے مسائل سے نجات حاصل ہو جائے گی۔
اس امر کا اظہار انہوں نے مختلف سوسائٹیوں کے وفودسے ملاقات کر تے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ روڈ اور کنال بنک روڈ پر ڈالے جانے والے سیوریج کا جائزہ تشکیل کردی کمیٹی اپنی مختلف میٹنگز میں باقاعدگی سے لے رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ نیسپاک نے اس سلسلے میں جو رپورٹ تیار کی اس میں اس منصوبے پر16290ملین روپے خرچ ہونگے اور3لاکھ38ہزار800کنال رقبہ پر مشتمل رہائشی علاقہ اس سے مستفید ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو سوسائٹیوں کی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مکینوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.