مریم نواز کے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے، کئی افراد حقیقی اکاونٹ سمجھ کر دھوکہ کھانے لگے

muhammad ali محمد علی بدھ 10 اگست 2016 20:16

مریم نواز کے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے، کئی افراد حقیقی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) مریم نواز کے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز میڈیا خاص کر سوشل میڈیا پر خاصی متحرک دیکھی جاتی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی میڈیا مینجمنٹ مریم نواز کے سپرد ہے اور انہوں نے اس حوالے سے خاصا نام کمایا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز خاص کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور اپنی جماعت اور والد کا بھرپور دفاع کرتی ہیں۔

اب مریم نواز کے نام پر ایک جعلی ٹوئٹر اکاونٹ بھی سامنے آیا ہے جس نے کافی دھوم مچائی ہے۔ اس اکاونٹ سے آئے روز مضحکہ خیز قسم کی پوسٹس کی جاتی ہیں جن پر عوام خوب محفوظ ہوتے ہیں۔ جبکہ کئی مرتبہ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ سادح لوح عوام اور کئی معروف شخصیات بھی اس اکاونٹ کو اصل سمجھ کر کی جانی والی پوسٹس پر یقین کر بیٹھے۔ اس اکاونٹ پر کی جانے والی کچھ مزاحیہ اور عوام کو خوب تفریح فراہم کرنے والی پوسٹس آپ بھی دیکھیے:

مریم نواز کے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے