حج محنت و مشقت کا نام ہے ،کوشش کریں کہ حج کے فرائض کی ادائیگی کے دوران آپ کا زیادہ سے زیادہ وقت اللہ کی عبادت میں گزارا جائے،سعدیہ راشد
بدھ 10 اگست 2016 20:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد نے کہا ہے کہ حج محنت و مشقت کا نام ہے ۔ کوشش کریں کہ حج کے فرائض کی ادائیگی کے دوران آپ کا زیادہ سے زیادہ وقت اللہ کی عبادت میں گزارا جائے۔ انہوں نے یہ بات ہمدرد فیکٹری الرابعہ میں ہمدرد یونٹی ورکرز یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام ہمدرد کی جانب سے حج پر جانے والے حجاج کے اعزاز میں الوداعی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہر اس عمل سے اجتناب کریں جس میں آپ کو حج کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں۔ اس موقع پر انہوں نے حجاج کرام سے کہا کہ وہ پاکستان کے استحکام، حفاظت و ترقی کے لیے خصوصی دعا ئیں بھی کریں۔(جاری ہے)
ہمدرد کے ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن طارق سعید نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ا اللہ کے حضور ادارہ ہمدردکی ترقی، خوشحالی، بقاء و سلامتی کے ساتھ ساتھ ادارہ کے مالکان کی صحت و تندرستی ، درازی عمر اور بانی ہمدرد شہید حکیم محمد سعید کے درجات کی بلندی کے لیے رب العالمین کے حضور دعا کریں جن کی بدولت ہم سب کو یہ بابرکت سعادت حاصل ہو رہی ہے۔
اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر پروڈکشن حکیم عبدالباری نے حج کے فرائض اور فضائل پر روشنی ڈالی۔آخر میں ہمدرد کی متولیہ ڈاکٹر ماہم منیر احمد،سی بی اے کے جنرل سیکریٹری ظہیر احمد خان ، ہمدرد یونٹ کے انچارج سید احمد علی رضوی نے حج پر جانے والے خوش نصیب کارکنان اور حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرکے آنے والے کارکنان ہمدرد کو تحائف پیش کیے اور مبارکباد دی۔ تقریب میں سی بی اے کے صدر سلیم القدر، نائب صدر فرزانہ مشتاق، جوائنٹ سیکریٹری رخسانہ رفیع، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عشرت حسین ،سیکریٹری نشرواشاعت سید احمد علی کے علاوہ سی بی اے کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.