برآمدات کو بڑھانے کے لیے افر یقہ کی تجا رتی منڈ یو ں کو تلا ش کیا جائے ،خالد تواب

اس وقت پاکستان کی افر یقہ کے ساتھ تجا رت ممکنہ حد سے بہت کم ہے،سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی

بدھ 10 اگست 2016 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سینئر نا ئب صدر خالد تواب نے برآمدات کو بڑھانے کے لیے افر یقہ کی تجا رتی منڈ یو ں کی تلا ش پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ افر یقہ دنیا کا دو سرا بڑ ا برا عظم ہے جو کہ 54ممالک پر مشتمل ہے اور اس کی مجمو عی قو می آمد نی 2.3ٹر یلین ڈالر ہے اور در آمدی ما رکیٹ 513.5بلین ڈالر کی ہے ۔

اس وقت پاکستان کی افر یقہ کے ساتھ تجا رت ممکنہ حد سے بہت کم ہے جبکہ پاکستان اور افر یقہ کے در میان بہت اچھے تعلقا ت ہیں ۔ بینکنگ چینلز کی کمی کی وجہ سے پاکستان کے بر آمد کنند گا ن کا افر یقی ما رکیٹ پر اعتما د بہت کم ہے ۔ جس کی وجہ سے تجا رت کا حجم بھی کم ہے ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ پا کستا ن کے پاس بڑ ی صلا حیت ہے کہ وہ روایتی اشیاء جیسا کہ چا ول ، کھیلو ں کا ساما ن ، آم،دواسازی کی مصنوعات ، ٹیکسٹا ئل ، فروٹ اور سبز یا ں ، چمڑ ے کی اشیا ء ادویا ت ، ڈیر ی پر وڈکٹ کو افر یقہ کو بر آمدکر سکتے ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کا مو جو دہ حجم 1.6بلین ڈالر ہے جو کہ وہ افر یقہ کو برا ٓمد کر تا ہے جبکہ کے ہما رے ہمسایہ ممالک انڈ یا کا حجم 25.5بلین ڈالر جو وہ افر یقہ کو برآمدات کر تاہے ۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ پاکستان کو چا ہیے کہ وہ اپنے مشن افریقہ میں بھیجے جو کہ افر یقہ کی منڈ یو ں کو صحیح طر یقے سے تلا ش کر یں تا کہ طو یل برآمداتی آرڈر ما رکیٹ میں تلا ش کی جا سکیں ۔

انہوں نے پاکستانی سفا رتخا نو ں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے سفارتخانو ں میں ڈسپلے سینٹر قائم کریں جہاں پر پاکستان کی اشیا ء کی برآمد کنند گا ن کی اشیاء کی نما ئش کی جا سکے ۔ انہوں نے مزید وضاحت کر تے ہو ئے بتا یا ہے کہ افر یقہ کے تمام ممالک کا معیا ر زند گی اور پیداواری صلا حیتیں مختلف ہیں جوکہ مختلف قسم کی اشیا ء کی طلب ظاہر کر تی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ برا عظم افر یقہ پاکستان کے لیے نہا یت مو زوں جگہہ ہے جہاں ہم پاکستان کی اشیا ء کی برا نڈ نگ کو فروغ دے سکتے ہیں جو کہ ہما ری افر یقہ کی برآمدات کو مستحکم کر سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس خطے میں مقا بلہ با زی بھی کم ہے اور Sanitory and Phy to Sanitaryاور دو سرے اسیٹنڈ رڈ سر ٹیفیکیٹ کی ضرورت بھی کم ہے ۔ اس کے علا وہ خالد تواب نے افر یقہ میں مسلم آبادی کے پیش نظر حلال اشیا ء کی برآمدات پر بھی زور دیا ہے اور کہا ہے کہ افر یقہ کے ممالک میں پاکستان حلال سر ٹیفا ئیڈ اشیاء بھی برآمد کر سکتا ہے ۔

دنیا میں حلال اشیا ء کی فرا ہمی کی کمی کی وجہ سے پاکستا ن کے پا س افر یقہ ایک ایسی ما رکیٹ ہے جہاں پاکستان حلال اشیا ء بر آمد کر سکتا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے در خواست کی کہ وہ تجا رتی سہو لیات جیسا کہ بینکنگ کی سہو لت اور دو سری سہو لتیں مہیا کر یں تا کہ افر یقہ کی ما رکیٹ کو تلا ش کر سکیں ۔ انہوں نے مزید نشا ند ھی کر تے ہو ئے کہا کہ کینیا ، مرا کش ، گا نا ، جنو بی افر یقہ اور ما ریش اپنی جغر افیا ئی قر بت کی وجہ سے افر یقہ میں اہم حیثیت رکھتی ہیں ۔ ہما ری ان ما رکیٹ تک رسائی بھی افر یقہ کے برا عظم کو بر آمدات بڑ ھانے میں مدد دے سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :