پی آئی اے پریمیئر سروس، عملہ بھی جدید رنگ میں ڈھل گیا
سروس کیلئے کئی ایسی سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں جو اس سے پہلے پی آئی اے میں موجود نہیں تھیں، پی آئی اے ذرائع
بدھ 10 اگست 2016 20:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان قومی ایئر لائن(پی آئی اے) 14 اگست کو اپنی پریمیئر سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے، جس کے لیے جہاں دیگر کئی نئی سہولیات متعارف کروائی جارہی ہیں وہیں کیبن کریو کے حلیہ کو بھی جدید رنگ میں ڈھال دیا گیا ہے۔پی آئی اے کی پریمیئر سروس اسلام آباد سے لندن اپنی پروازوں کا اغاز کرے گی۔
اس سروس کے لیے کئی ایسی سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں جو اس سے پہلے پی آئی اے میں موجود نہیں تھی۔(جاری ہے)
پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے پی آئی اے کی نئی تبدیلیوں کے بارے میں اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا اور تصاویر بھی شیئر کیں۔واضح رہے کہ اس سروس میں مہنگے داموں کرائے پر حاصل ایئر بس 330 طیارہ آپریٹ کیا جائے گا۔ ایئر بس 330 طیارے کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ کر دیا گیا ہے۔
طیارے پر خصوصی رنگ کرنے پر بھی پی آئی اے کو کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا انجینئرنگ کا عملہ دن رات طیارے کو تیار کرنے میں مصروف ہے تاکہ 14 اگست سے پہلے طیارے کو مکمل کیا جا سکے۔ پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر تین ایئر بس 330 طیارے حاصل کیے ہیں جن کا کرایہ 8 ہزار ڈالر فی گھنٹہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.