نامعلوم افراد بچہ اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے نعش گھر میں پھینک گئے
تازہ ترین : 1

نامعلوم افراد بچہ اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے نعش گھر میں پھینک گئے

سیالکوٹ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء) نامعلوم افراد بچے اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے نعش گھر میں پھینک گئے ۔ تھانہ پھوکلیان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے مطابق نواحی گاؤں روہیل بجواں کے حافظ ندیم کے بیٹے ساڑھے چار سالہ عبداللہ کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے اغوا کرلیاجس کی نعش نامعلوم ملزمان نے رات کو اس کے گھر میں پھینک دی ۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ۔

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 19:53:39

اپنی رائے کا اظہار کریں