رابعہ عزیز ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیم ..
تازہ ترین : 1

رابعہ عزیز ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیم کی سینئر وائس چیئرپرسن مقرر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء)ایف پی سی سی آئی نے رابعہ عزیز رضوی کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیم کا سینئر وائس چیئرپرسن مقررکردیا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے رابعہ عزیز رضوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والی رابعہ عزیز آرٹس، ہسٹری ، آرکیٹیکچر جیسے شعبوں میں مہارت رکھتی ہیں۔وہ پاکستان میں ایک چیریٹی آرگنائزیشن کی سربراہ کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم کی سیئنر وائس چیئرپرسن مقرر ہونے پر رابعہ عزیز کا کہناتھا کہ وہ ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 19:27:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں