ریو اولمپکس میں سوئمنگ پول کا پانی حیران کن طور پر نیلے سے ہرا ہوگیا
پانی کا رنگ تبدیل ہونا حیران کن ہے،پانی ہرا ہونیکی وجوہات جاننے میں مصروف ہیں ، اولمپکس آرگنائزر
بدھ 10 اگست 2016 19:20
برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) برازیل میں جاری ریو اولمپکس کے دوران اس وقت لوگ حیران رہ گئے کہ جب سوئمنگ پول کا پانی نیلے سے تبدیل ہو کر ہرا ہوگیا۔ریو اولمپکس میں ڈائیونگ کے مقابلے کے دوران اس وقت لوگوں کی حیرت دیکھنے والی تھی کہ جب سوئمنگ پول کا پانی نیلے سے تبدیل ہو کر ہرا ہوگیا۔
(جاری ہے)
پانی کے رنگ کی تبدیلی کے بعد آرگنائزر ایک دوسرے کا منہ ہی دیکھتے رہ گئے جب کہ اولمپکس کمیٹی نے میچ کو ملتوی یا منسوخ کرنے کے بجائے ہرے پانی میں ہی مقابلہ مکمل کرایا۔
مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے برطانوی سوئمر نے پانی کا ہرا رنگ دیکھ کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی حیرت سے بھرپور ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کیا ہوگیا ہے جب کہ اس حوالے سے جب آرگنائزر سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پانی کا رنگ تبدیل ہونا حیران کن ہے تاہم اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے جب کہ ڈائیونگ پول تالاب کا منظر پیش کرتا رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.