بیٹنگ تکنیک تبدیل کرکے یونس خان کو نقصان ہوا، مدثر نذر
تازہ ترین : 1
بیٹنگ تکنیک تبدیل کرکے یونس خان کو نقصان ہوا، مدثر نذر

بیٹنگ تکنیک تبدیل کرکے یونس خان کو نقصان ہوا، مدثر نذر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کے ڈائیریکٹر اکیڈمی مدثر نذر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشن پاکستان کے مطلب کی تھیں اس کے باوجود ہار گئے جس پر انہیں افسوس ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمی مدثر نذر نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کومشکل کنڈیشن نہیں ملیں ،اچھی کنڈیشن کے باوجود پاکستان اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکا۔مدثر نذر کا کہنا ہے کہ یونس خان نے ہر سیریز میں عمدہ پرفارمنس دی لیکن اس بار انہوں نے تکنیک تبدیل کی جس کی وجہ سے وہ بڑا اسکور نہیں کرسکے۔

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 19:16:05

اپنی رائے کا اظہار کریں