پروفیسر ذوالفقار حیدر شیعہ علما کونسل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مقرر
تازہ ترین : 1

پروفیسر ذوالفقار حیدر شیعہ علما کونسل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے پروفیسر ذوالفقار حیدر کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ۔اس حوالے سے انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ ذوالفقار حیدر پہلے بھی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ تحریک جعفریہ لاہو ر ڈویژن کے صدر، صوبائی کوآرڈینیٹر اور عزاداری کونسل پنجاب کے چیرمین کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔

تنظیم سے پرانی وابستگی کو سراہتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پروفیسر ذوالفقار حیدر میڈیا سے بہتر روابط قائم کریں گے اورقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسیوں کے مطابق شیعہ علما کونسل کی سرگرمیوں کو عوام کے سامنے اجاگر کرنے میں اپنی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کریں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیا سیل کی پالیسی کی تشکیل، ڈویژنل اور ضلع سطح پر سیکرٹری اطلاعات کی تعیناتی ، ان سے قریبی روابط اور علاقائی میڈیا سے بھی بہتر تعلقات قائم کئے جائیں۔ مختلف تنظیموں نے پروفیسر ذوالفقار حیدر کی تعیناتی کوسراہا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 19:10:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں