محلے داروں نے دوسالہ بچی کے اغو ا کی کوشش ناکام بنادی

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 18:56

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) محلے داروں نے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی دوسالہ بچی کو اغو اکرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پیرمحل قادر ٹاؤن کے عبدالشکور کی دوسالہ بچی دعافاطمہ کو دوکس نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اغواکر نے کی کوشش کی بچی کی چیخ پکار پر محلہ داروں کے تعاقب پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار بچی کو چھوڑکر فرارہوگئے محلہ غوثیہ آباد پیرمحل کے رہائشی محمد رفیق کی 12سالہ بیٹی رضیہ بی بی جوکہ ٹیوشن پڑھنے کے لیے گئی پراسرار طورپر غائب ہوگئی ایک ہی دن دوبچیوں کے واقعہ پر پیرمحل شہر میں سخت خوف وہراس پھیل گیا مقامی پولیس نے اطلاع پر سیکورٹی سخت کردی