وکلا ء کا سانحہ کوئٹہ کیخلاف سوگ
محمد علی بدھ 10 اگست 2016 18:56
لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) پاکستان بار کونسل کی اپیل پر لاہور سمیت ملک بھر کی وکلاء تنظیموں نے سا نحہ کو ئٹہ کے خلاف بدھ کو بھی سوگ منایا ، وکلاء بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرہائیکورٹ ،سیشن ،سول اور خصوسی عدالتوں میں اہم نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاہور ہائیکورٹ بار اور دیگر وکلاء تنظیموں نے سا نحہ کو ئٹہ کے تیسرے روز یوم سوگ منایا وکلاء بارز میں سیا ہ پرچم لہرئے گئے۔
وکلاء اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اہم کیسوں میں عدالتوں میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے کو ئٹہ میں سول ہسپتال میں دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ سپریم کورٹ بار نے سات روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کے لئے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمن کی قیادت میں وکلاء کا نمائندہ وفد کوئٹہ روانہ ہو گیا ہے۔
نمائندہ وفد میں حافظ عبدالرحمن انصاری سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور چوہدری عبدالوحید گجر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ شامل ہیں۔کوئٹہ روانگی سے قبل لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعہ سے پوری قوم غم کی کیفیت میں ہے۔حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے عملی اقدامات کرئے اور کومبنگ آپریشن کو تیز تر کرتے ہوئیدہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.