پنجاب کی عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات سخت، پولیس کی اضافی نفری تعینات
تازہ ترین : 1

پنجاب کی عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات سخت، پولیس کی اضافی نفری تعینات

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء )کوئٹہ دہشت گردی واقعہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات کو سخت کر کے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی،عدالتوں میں آنے والے سائلین کی وزیٹر پاس کے بغیر داخلہ بند کردیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدائت پر لاہور ہائیکورٹ،علاقائی بنچوں اور پنجاب بھر کی تمام عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات کو سخت کر کے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

عدالتی سکیورٹی سے متعلق جاری کئے گئے نئے ضابطہ اخلاق کے تحت عدالتوں میں آنے والے سائلین کی وزیٹر پاس کے بغیر اینٹری بند کر دی گئی ہے۔عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار عدالتوں میں آنے والے وکلا،سائلین اور عدالتی عملے کی جامعہ تلاشی لے رہے ہیں اور کسی کو بھی سکیورٹی کلئیرنس کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 18:56:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں