انڈکشن پالیسی پر عمل درآمد روکنے کا حکم

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 18:54

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹرز کے پوسٹ گریجویشن کیلئے بنائی گئی انڈکشن پالیسی 2016 پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز کیس کی سماعت کت دوران درخواستگزار ڈاکٹر عمار یوسف کے وکیل نوشاب علی خان نے عدالت کو بتایا کہ ہر سال ملک میں پرائیوٹ کالجز سے 3300 اور گورنمنٹ کے میڈیکل کالجز سے 3250 ڈاکٹرز تعلیم مکمل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی انڈیشن پالیسی 2016 کے تحت پوسٹ گریجویشن میں داخلے کے لیے سرکاری کالجز کے طلبا کو دس نمبر اضافی دیے جاتے ہیں،جو کہ غیر آئینی اور غیر منصفانہ اقدام ہے،عدالت انڈکشن پالیسی 2016 کو کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کرے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد سیکرٹری صحت کو درخواست پر دس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے تک پالیسی پر عمل درآمد کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :