بچے کے اغوا کی افواہ پھیلانے والے گرفتار

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 18:53

اوکاڑہ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء )بچہ اغواء کی جھوٹی اطلاع دینے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ صدر دیپالپور کو موضع سبحان شاہ کے صفدر اور چیک بیدی کے اللہ دتہ نے اطلاع دی کہ دو افراد نے بچے کو اغواء کرلیا اور وہ فصل میں چھپ گئے ہیں عوام نے فصلمیں چھپے اغواء کاروں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جب پولیس موقع پر پہنچی تو اسی کوئی صورت حال نہ تھی جس پر جھوٹی اطلاع دہندہ صفدر حسین اور اللہ دتہ بھٹی کو گرفتار کرلیاگیا اور تفتیشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے