بارش نے سرگودھا شہر کو تالاب بنادیا

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 18:51

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) بارش کے باعث سرگودھا شہر تالاب میں تبدیل ہوکر رہ گیا ہے نواحی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے شہری گھروں تک محدود ہوگئے سیوریج کا نظام پہلے ہی خراب ہے رہی سہی کسر ہونیوالی تیز موسلا دھار بارش نے پوری کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کی صبح شہر پر کالے سیاہ بادل چھانے سے دن کے وقت رات کا سماں بن گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے موسلا دھار بارش کیساتھ تیز ہواء چلنا شروع ہوگئی ہے جس کے باعث پورا شہر جل تھل ہوکر رہ گیا کئی علاقوں میں درخت گرنے اور سائن بورڈ اکھڑنے کے باعث شہر بھر میں بجلی کا نظام معطل ہوکر رہ گیا ہے سیوریج کی موٹریں بند ہونے سے نکاسی آب میں لوگوں کو مشکلات اٹھانا پڑیں بازاروں میں پانی کئی دکانوں میں داخل ہوگیا جبکہ لوگوں کے بیسمنٹ میں بھی پانی بھر جانے سے ان کا نقصان ہوا شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ سرگودھا عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے برسات کی تیسری بڑی بارش نے بلدیہ سرگودھا کے دفاتر کو بھی پانی میں ڈبو کر رکھ دیا اور بلدیہ افسران اپنے دفاتر سے پانی نکالنے کیلئے سیور گاڑیاں منگوالیں اور انکے ذریعے پانی کا نکاس بہتر بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :