حکومت پنجاب عوام کو پانی کی فراہمی ،نکاسی آب سیکٹر کے میدان میں معیاری ،پائیدار خدمات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے‘ جہانزیب خان

انتظامی محکمہ جات جدید اور پائیدار طریقوں کے مطابق منصوبوں کو ڈیزائن کریں گے،متعلقہ محکمہ جات کو جدید اور پائیدار طریقوں کے ساتھ منصوبوں کی ڈیزائننگ و تیاری کے دوران منصوبے کی قیمت میں اضافی رقم کی فکر نہیں کرنی چاہیے‘ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ

بدھ 10 اگست 2016 18:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ میں عوام کو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سیکٹر کے میدان میں معیاری اور پائیدار خدمات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ،انتظامی محکمہ جات جدید اور پائیدار طریقوں کے مطابق منصوبوں کو ڈیزائن کریں گے،متعلقہ محکمہ جات کو جدید اور پائیدار طریقوں کے ساتھ منصوبوں کی ڈیزائننگ و تیاری کے دوران منصوبے کی قیمت میں اضافی رقم کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ پی اینڈ ڈی میں منعقدہ ’’مشاورتی سیشن‘‘ برائے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سیکٹر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشاورتی سیشن میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ آغا وقار جاوید (پی پی سیل)، ملک صداقت حسین (انرجی)، رائے جاوید احمد (سروسز انفراسٹرکچر)، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ ڈاکٹر ناصر جاوید، جوائنٹ چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی ڈاکٹر امان اﷲ، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈایویلیوایشن ڈاکٹر سجاد مبین، چیف (پی پی ایچ) پی اینڈ ڈی حیبت علی خان اور محکمہ پی ایچ ای ڈی ، واساز، ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنز و لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر نمائندہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد جہانزیب نے اس امر پر زوردیتے ہوئے کہا کہ حکومتی محکمہ جات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلقہ مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔ مذکورہ منصوبوں کے پی سی ون متعلقہ مکمل جگہوں کے دوروں کے بعد تیار کرنا ہونگے۔ انہوں نے اپنے اظہار کے دوران یہ بھی بتایا کہ نئی و جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے واٹر سپلائی سیوریج اینڈ ڈرینج کی سکیموں کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ممبر پی اینڈ ڈی (سروسز انفراسٹرکچر)، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ، پی ایچ ای ڈی ، واسا، ٹی ایم اے اور لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ پالیسی پر فیصلے اور عملدرآمد کیلئے آپس میں مشترکہ نشست کا انتظام کر کے دس یوم کے اندر ٹھوس عمل حل تجویز کریں۔اس سے قبل چیف (پی پی ایچ) حیبت علی خان نے سیشن کے شرکاء کو مذکورہ مشاورتی سیشن کے مقاصد کے بارے میں تفصیلاً بتایاجبکہ محمد عاشق چوہدری سابقہ مینیجنگ ڈائریکٹر ملتان نے سیکٹورئیل ڈائیگناسٹک انیلاسز برائے ماڈرنائز واٹر سپلائی اینڈ سیوریج سیکٹر کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر جاوید یونس کنسلٹنٹ پی اینڈ ڈی نے واٹر سپلائی اور سیوریج سکیموں میں بہتری سے متعلقہ عنوان پر اپنی پریذینٹیشن دی۔ انہوں نے حکومت کو تجویز کیا کہ منصوبوں کو مکمل حقیقی ڈیٹا کے مطابق تیا ر کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :