فیصل آباد، ٹریفک کے المناک حادثات میں دو افراد جاں بحق ،چار شدید زخمی
تازہ ترین : 1

فیصل آباد، ٹریفک کے المناک حادثات میں دو افراد جاں بحق ،چار شدید زخمی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) ٹریفک کے المناک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے ‘اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء کے مطابق چک نمبر 264ر ب میں رہائش پذیر محمد اسلم کے دو جواں سال بیٹے 35سالہ اصغر اور بائیس سالہ اشفاق موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کام پر جارہے تھے کہ آج صبح وہ راستے میں موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئے اور دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرسول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر دوران علاج پینتیس سالہ اصغر جاں بحق ہوگیا بائیس سالہ اسلم شدید زخمی ہوگیا ‘زخمی نوجوان کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

جبکہ جناح کالونی سرگودھا کے رہائشی 24سالہ نیبل ولد محمد سلیم کو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے پر الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل ب سا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے، جبکہ سرگودھا روڈ سیم نالے کے قریب دوموٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں اورنگزیب ،دلاور اور احمد نور زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 18:48:46

اپنی رائے کا اظہار کریں