دہشت گردوں میں انسانیت ہوتی ہے نہ مذہب ، پوری قوم کو افواج پاکستان کے ساتھ مل کر انہیں ختم کرنا ہو گا،مقررین

بدھ 10 اگست 2016 18:48

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) دہشت گردوں میں نہ تو انسانیت ہوتی ہے اور نہ ہی مذہب جبکہ پوری قوم کو افواج پاکستان کے ساتھ مل کر انہیں ختم کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مقررین ڈی او بلڈنگ آفس میں کوئٹہ میں دہشت گردی کاشکار ہونے والے وکلاء صحافیوں اور دوسرے لوگوں کی مغفرت کے لیے دعا کے بعد تمام شرکاء نے مذمت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حاجی محمد افضل بلوچ ،حافظ محمد یسین ،ملک ارشد محمود،حاجی محمد سرفراز،ڈویژنل چیئرمین چوہدری اسجد محمود ،ملک احمد سبحانی،کے علاوہ سینکڑوں سرکاری ملازمین موجود تھے

متعلقہ عنوان :