ترکی نے 112 کاروباری افراد کو بھی گرفتار کر لیا
تازہ ترین : 1

ترکی نے 112 کاروباری افراد کو بھی گرفتار کر لیا

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء )ترک پولیس نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد جاری اقدامات کے تحت ملک کے مختلف صوبوں میں 112 کاروباری افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق ان افراد کو فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں اب تک 16 ہزار افراد کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا جا چکا ہے اور یہ گرفتاریاں اس سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔ ترک حکومت فوجی بغاوت کا الزام امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی گزارنے والے ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کرتی ہے۔۔

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 18:45:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں