دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کی غیرمشروط حمایت کریں گے: جہانگیر ترین

muhammad ali محمد علی بدھ 10 اگست 2016 18:38

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کی غیرمشروط حمایت کریں گے: جہانگیر ترین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اگست 2016ء ) جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حکومت کی غیر مشروط حمایت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حکومت کی غیر مشروط حمایت کریں گے۔ جبکہ فوج کو بھی مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ تاہم نوازشریف کے خلاف تحریک احتساب بھی جاری رہے گی۔ پاناما لیکس میں نوازشریف کا نام ہم نے نہیں دیا بلکہ عالمی اداروں کی رپورٹ میں ہے۔ کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی مہم کیلیے ورکرز کو تیارکرنا ہے۔ پنجاب اور سندھ میں بھی کرپشن کے خلاف ریلیاں نکالیں گے۔

متعلقہ عنوان :