پاکستان ریلویز نے 14اگست کے موقع پر سپیشل آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 10 اگست 2016 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان ریلویز نے 14اگست کے موقع پر سپیشل آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز حکام نے آزادی کے حوالے سے 14اگست کو سپیشل آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے آزادی ٹرین آج مارگلہ ریلوے سٹیشن سے چلے گی ٹرین میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا جائیگا جبکہ نظریہ پاکستان کے قومی ہیروز اور پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کیا جائیگا ‘سپیشل ٹرین کو قومی جھنڈے اور جھنڈیوں سے سجایا جائیگا جبکہ قومی ہیروز کی تصاویر بھی بنائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :