لیسکو کی نیچے لٹکتی تاروں کے باعث حادثہ پیش آیا ‘ ڈی جی ریسکیو ارشد ضیاء
حادثے کا کس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ‘ میڈیا سے گفتگو
بدھ 10 اگست 2016 18:19
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122بریگیڈ(ر) ارشد ضیاء نے کہا ہے کہ لیسکو کی نیچے لٹکتی تاریں ریسکیو 1122کی گاڑی پر گرنے سے حادثہ رونما ہوا ،حادثے کا کس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ،زخمی ہونے والے دونوں اہلکار خطر ے سے باہر ہیں ۔
(جاری ہے)
ہسپتال میں زیر علاج ریسکیو 1122کے اہلکاروں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ارشد ضیا ء نے کہا کہ ریسکیو کے اہلکار معمول کی پیٹرولنگ پر تھے کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں لیسکو کی نیچے لٹکتی تاریں گاڑی کے اوپر گرکر اس میں الجھ گئیں جس سے حادثہ پیش آیا ۔
جس سے ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ انہوں نے حادثے کا مقدمہ درج کرانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم اسکی محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.