پاکپتن، انٹیلی جنس اداروں کی کارروائی، غیرقانونی افغان باشندہ گرفتار،جعلی شناختی کارڈ برآمد،مقدمہ درج

بدھ 10 اگست 2016 18:01

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) انٹیلی جنس اداروں کی کاروائی غیرقانونی افغان باشندہ گرفتارجعلی شناختی کارڈ برآمدمقدمہ درج تفصیلات انٹیلی جنس اداروں نے محلہ پیرکریاں گلی نمبر2 میں چھاپہ مارکرغیرقانونی رہائش پذیر افغان باشندہ غلام ولد محمدکو گرفتارکرکے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیاجس پرپولیس نے افغان باشندے کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے افغان باشندے سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی ملاجس پر فیصل آبادکے محلہ اسلام پورہ کاجعلی پتہ درج ہے اورافغانی غلام نے پیرکریاں میں کرایہ پرمکان لے رکھاتھا۔

متعلقہ عنوان :