پشاور یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سکالرسمیع الحق نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
تازہ ترین : 1

پشاور یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سکالرسمیع الحق نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء)پشاور یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سکالرسمیع الحق نے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے اسلامیات میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔ ان کے مقالے کا موضوع عمرانی زندگی کے تحفظ و فروغ کے لئے یہودیت ، مسیحیت اور اسلام کے دینی ادب میں سماجی خدمات کی تحریض و اہمیت کا علمی و تقابلی جائزہ تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر معراج الاسلام ضیاء، ڈین فیکلٹی علوم اسلامیہ و السنہ شرقیہ سکالر کے سپروائزر اورپروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، سابقہ ڈین فیکلٹی علوم اسلامیہ و السنہ شرقیہ ممتحن بیرونی تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 18:01:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں