پشاوریونیورسٹی ایڈوانس سٹڈی اینڈریسرچ بورڈ نے 35ایم فل موضاعات کی منظوری دیدی

بدھ 10 اگست 2016 17:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)پشاوریونیورسٹی ایڈوانس سٹڈی اینڈریسرچ بورڈ نے 35ایم فل موضاعات کی منظوری دیدی پشاور یونیورسٹی ایڈوانس سٹڈی اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 35 ایم فل موضوعات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالوں کی منظوری کے لئے دلائل پیش کئے۔ انکی رہنمائی سکالرز کے سپروائزروں نے کی۔ اے ایس آر بی اجلاس میں ڈینز آف فیکلٹیز اور پروفیسرز نے شرکت کی۔