موجودہ حکمران پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں انہیں صرف اپنے ذاتی مفادات عزیز ہے ‘اعجازچوہدری
محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے بیانات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دونوں کو مودی اور را سے جتنا پیار ہے بھائیوں کی جوڑی پاکستان چھوڑ کر بھارت ہی شفٹ ہوجائے
بدھ 10 اگست 2016 17:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجا ز احمدچوہدری نے کہا کہ موجودہ حکمران پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں انہیں صرف اپنے ذاتی مفادات عزیز ہے ، ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود حکمرانوں نے اپنی ترجہات میں کوئی ردو بدل نہیں کی ،محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے بیانات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان دونوں کو مودی اور را سے جتنا پیار ہے بھائیوں کی جوڑی پاکستان چھوڑ کر بھارت ہی شفٹ ہو جائے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ را کا حاضر سروس افسر پاکستان سے پکڑا گیا اور حکمران ٹولے نے مجرمانہ طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے بھارت براہ راست دہشت گردی کے واقعات پاکستان میں کروا رہا ہے ۔(جاری ہے)
حکومت بھارت کی مسلسل دہشت گردی کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائے، سانحہ کوئٹہ کے واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نا اہل اور کرپٹ ترین ہے محمود خان اچکزئی کی اپنے اداروں پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے کامیاب ضرب عضب آپریشن بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا۔
دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو نہتے عوام پر بزدلانہ حملے کر رہے ہیں، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستانی قوم نے بھاری قیمت ادا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد پوری قوم دہشت گردی پر ایک ہو گئی تھی ، دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پنجاب سمیت پورے ملک میں بلا تفریق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے ۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور انشاء اﷲ پاکستان ایک مرتبہ پھر امن کا گہوارہ بنے گا اور ملک دشمن قوتوں کو منہ کی کھانے پڑے گی ۔بعد ازاں اعجاز احمد چوہدری نے کسانوں کے احتجاج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کسانوں کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور حکومت پنجا ب کو کہتی ہے کہ ہوش کے ناخن لے اور پسے ہوئے کسانوں کے مسائل فوری حل کرے۔ کسان ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے۔ کسانوں کا اپنے حق کے لئے بار بار احتجاج کرنا پنجاب کے حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ، حکومت پنجاب کسان دشمنی ترک کرے اور پہلی ترجہیح پر کسانوں کے تمام مطالبات کو پورا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.