جعفرآباد ، ایجوکیشن آفس میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لیئے قران خوانی

ڈپٹی کمشنرسمیت ضلعی افسران کی بڑی تعداد کی شرکت

بدھ 10 اگست 2016 17:39

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) محکمہ ایجوکیشن آفس جعفرآباد میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لیئے قران خوانی کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر جاوید انور شاہوانی سمیت ضلعی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہداء کوئیٹہ کے لیئے مغفرت کی اجتماعی دعا بھی مانگی گئی ۔

(جاری ہے)

سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو ایثال ثواب پہنچانے کے لیے محکمہ تعلیم جعفرآباد کے ڈی ای او آفس میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد جاوید انور شاہوانی اے ڈی سی یعقوب بنگلزئی اے ڈی سی سمیع اﷲ شیخ ڈی ای او ملا محمد عمرانی سمیت ضلع کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں سانحہ کوئیٹہ میں وکلاء صحافیوں سمیت شہید ہونے والے افراد اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیئے خصوصی دعا مانگی گئی شہدا کے ایثال ثواب کے لیئے لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :