فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اسحاق ..
تازہ ترین : 1
فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر ..

فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اسحاق ڈار

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف بی آر پہلے مرحلے میں پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی سرمایہ کاری یا انکم کے متعلق دستاویزی ثبوت حاصل کر رہا ہے۔قومی اسمبلی میں جمع کروائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ حاصل شدہ معلومات کا ایف بی آر ڈیٹا بیس اور ٹیکس دہندگان ریکارڈ سے تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔

اگر گوشوارے میں جمع کرائی گئی معلومات انکم کے اعداد و شمار سے مطابقت رکھتی ہوں تو مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیاں جائز اور معاشی طور پر سود مند ہو سکتی ہیں۔ تاہم بعض صورتوں میں آف شور کمپنیاں نقصان دہ حتیٰ کہ مجرمانہ بھی ہو سکتی ہیں۔

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 17:37:39

اپنی رائے کا اظہار کریں