دہشت گردی کے باعث ڈزنی لینڈ پیرس کی آمدنی بھی کم ہو گئی

بدھ 10 اگست 2016 17:26

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس اور بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں گزشتہ مہینوں کے دوران ہونے والے متعدد دہشت گردانہ حملوں کے باعث فرانسیسی سیاحتی صنعت متاثر ہوئی اور ڈزنی لینڈ کی آمدنی کم ہو گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس اور بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں گزشتہ مہینوں کے دوران ہونے والے متعدد دہشت گردانہ حملوں کے باعث فرانسیسی سیاحتی صنعت متاثر ہوئی ہے ۔ پیرس میں ڈزنی لینڈ تفریحی پارک کے منتظم ادارے یورو ڈزنی کے مطابق رواں برس کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس ادارے کی آمدنی قریب 10 فیصد کی کمی کے بعد 327 ملین یورو یا 363 ملین امریکی ڈالر کے برابر رہ گئی۔

متعلقہ عنوان :