صوابی پولیس کا مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن ،38مشکوک افراد گرفتار ،بھاری مقدار میں چرس بر آمد

بدھ 10 اگست 2016 17:18

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) صوابی پولیس نے مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن کے دوران 38مشکوک افراد کو گرفتار کر نے کے علاوہ بھاری مقدار میں چرس بر آمد کر لی ڈی پی او آفس صوابی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ٹوپی گدون اعجاز خان آبازئی کی قیادت میں پولیس نے علاقہ مینئی ، اجمیر پہاڑ اور سوگندی میں سرچ آپریشن کی اس دوران 36مشکوک افرادکے علاوہ مجرمان اشتہاری کو پناہ دینے پر دو افراد جب کہ غیر قانونی رہائش پذیر ایک شخص کو گرفتار کر لیا جب کہ ساڑھے تین کلو گرام چرس بر آمد کر لی ۔

متعلقہ عنوان :