محکمہ تعلیم میں چور دروازے بند کر دیئے گئے ہیں ، آئندہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، حاجی محمد ابراہیم ثنائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان

بدھ 10 اگست 2016 17:16

سکردو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر تعلیم و اطلاعات حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں چور دروازے بند کر دیئے گئے ہیں اور آئیندہ بھی کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اساتذہ کی بھرتی کیلئے ہونیوالے ٹیسٹ اور انٹرویوز کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پہلی بار انکی حکو مت نے جدید معیار کے مطابق شفاف انداز میں ٹیسٹ منعقد کرائے ہیں تاکہ ہر طرح سے چھان بین مکمل کرنے کے بعد اہل اور قابل افراد کو تدریسی جیسے قابل احتر ام پیشے میں خدمات کے لیئے ملازمت پر رکھا جا سکے۔

انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے نصب العین کے تحت سفارش کلچر کا خاتمہ کرکے میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

نظام تعلیم کو ٹھیک کرنے کے لیئے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اور اس سلسلے میں جدید ممالک کے طرز تعلیم کا مطالعہ کیا جا رہا ہے تاکہ اس طرح کا بہتر انداز تعلیم یہاں بھی اپنایا جا سکے۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جو بھی نظام تعلیم اپنایا جائے گا وہ اسلامی تقاضوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہوگا اور ہم اسے گلگت بلتستان میں رائج کریں گے۔

سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے اور سکولوں کو جدید تدریسی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ن لیگ کی صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔ انکا کہناتھا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور انکی پوری ٹیم اس نظام میں مثبت تبدیلیا ں لانے کیلئے پر عزم ہے اور عوام کو جلد ہی واضح فرق نظر آ جائیگا۔

متعلقہ عنوان :