حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داریاں نبھانے کی اہل نہیں تو اقتدار سے الگ ہو جائے ‘ عابد حسین صدیقی

ملک میں وحشت بن کر نازل ہونیوالی دہشت گردی اور بدامنی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے ‘ رہنما ء پاکستان پیپلز پارٹی کی گفتگو

بدھ 10 اگست 2016 17:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داریاں نبھانے کی اہل نہیں تو اقتدار سے الگ ہو جائے ملک میں وحشت بن کر نازل ہونیوالی دہشت گردی اور بدامنی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ سے کوئی سروکار ہی نظر نہیں آتا۔

اُن کی ترجیحات میں سڑکیں اور پلوں کی تعمیر ہے حکومت دہشت گردی کی ہر واردات کے بعد رسمی افسوس اور ہمدردی کا اظہار ضرور کیا جاتا ہے اور شہداء و زخمیوں کے لواحقین کو امداد کے چند ٹکڑے بھی خیرات کر دیئے جاتے ہیں اور اسکے ساتھ ہی یہ رٹارٹایا فقرہ بھی ادا ہو جاتا ہے کہ آخری دہشت گرد کے مارے جانے تک ہم دہشت گردی کی جنگ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ نیشنل ایکشن پلان کی کئی شقوں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر اسکی روح کے مطابق عملدرآمد ہو گیا ہوتا تو یقیناً سانحہ کوئٹہ کی نوبت نہ آتی۔ انہوں نے حکومت سے فی الفور ایک نئی اے پی سی طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پروگرام پر نظرثانی کرکے اسے مزید موثر بنایا جائے اور اس کو مکمل عملی جامہ پہنانے کے بھی موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :