دہشت گردی کو ختم کئے بغیرپاکستان ترقی نہیں کر سکتا،ہم سب کو ملکر دہشت گردی کو شکست دینا ہوگی ‘پرویز ملک

سی پیک پاکستان کی خوشحالی اور عام آدمی کی ترقی کا منصوبہ ہے،عوام رکاوٹیں ڈالنے والوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں

بدھ 10 اگست 2016 17:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو ختم کئے بغیرپاکستان ترقی نہیں کر سکتا،ہم سب کو ملکر دہشت گردی کو شکست دینا ہوگی،سی پیک پاکستان کی خوشحالی اور عام آدمی کی ترقی کا منصوبہ ہے،عوام اس کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں،یہ منصوبہ عملی ترقی میں اہم کردار ادا کر گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب اس ملک کی خاطر اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے صف بندی کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکاپاک چین قیادت کا سی پیک پر مکمل اعتماد ہے،اس منصوبے کی مخلافت دراصل پاکستان کی مخالفت ہے،انہوں نے کہا کہ سی پیک اور میٹرو اورنج ٹرین جیسے قومی منصوں پر سب متحد ہونا چاہیے اور یہ منصوبے رکنے نہیں چاہیے۔ بعدازاں شہداء سانحہ کوئٹہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانہ اور ان کی مغفرت اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :