مظفر آباد‘ بنی لنگڑیال ہٹیاں بالا ٹریفک کاالمناک حادثہ
تازہ ترین : 1

مظفر آباد‘ بنی لنگڑیال ہٹیاں بالا ٹریفک کاالمناک حادثہ

مال بردار ٹرک گہری کھائی میں جاگرا‘ ڈرائیور شدید زخمی ‘طبی امداد کیلئے مظفرآباد ہسپتال منتقل

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) بنی لنگڑیال ہٹیاں بالا ٹریفک کاالمناک حادثہ ، مال بردار ٹرک گہری کھائی میں جاگرا، ڈرائیور شدید زخمی ، ڈرائیور کو طبی امداد کیلئے مظفرآباد اسپتال منتقل کردیاگیا، ٹریک میں لدے لاکھوں مالیت کے سامان کو نقصان، حادثہ سڑک کی ابتر حالت باعث پیش آیا، عوام علاقہ بنی لنگڑیال / ٹھوٹھا کے معززین حاجی جہانگیر خان ، ٹھیکیدار ہارون خان ، نائید خان مغل ، سایہ لطیف خان غضنفر مغل ، زبیر خان نے میڈیا کوبتایا کہ 60سالوں سے بنی لنگڑیال استحصال کاشکار ہے یہاں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں علاقہ کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی وسماجی خدمات سرانجام دیتے ہیں اگر علاقہ کی سڑک مخدوش نہ ہوئی تو آج یہ حادثہ نہ ہوتاآئے دن اس سڑک پر حادثات ہوتے ہیں مگر حکومت نے کبھی نوٹس نہیں لیا۔

اس طرح یہاں کوئی اسپتال / ڈسپنسری تک موجود نہیں زخمیوں اور بیماروں کو مظفرآّباد لانا پڑتاہے ۔راہنماؤں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیاہے کہ علاقہ کی سڑک اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 17:01:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں