میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بہت جلد امن کے دشمنوں کا مملکت خداداد پاکستان ..
تازہ ترین : 1

میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بہت جلد امن کے دشمنوں کا مملکت خداداد پاکستان سے صفایا کر دیاجائے گا ‘کچھ عناصر ملک میں شرپسندی پھیلا کر ملک کے اندر افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں

ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر حکومت چوہدری رخسار احمدکی میڈیا سے بات چیت

کھڑی شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر حکومت چوہدری رخسار احمدنے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بہت جلد امن کے دشمنوں کا مملکت خداداد پاکستان سے صفایا کر دیاجائے گا کچھ عناصر ملک میں شرپسندی پھیلا کر ملک کے اندر افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں کوئٹہ سانحہ بھی اس شرپسندی کا نتیجہ ہے بہت جلد افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ان ملک دشمن عناصر کا مکمل طورپر ملک سے صفایا کر دیاجائیگا۔

کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء اور سوئلین کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں اس بڑے سانحہ کے ذمہ داران کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچایاجائے جب تک ملک سے ایک بھی دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک کسی بھی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ سانحہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی میں ملوث بیرونی طاقتوں کو بے نقاب کرنے کا وقت آن پہنچا ہے جب تک ان دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا نہیں کر دیاجاتا ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ممبر اسمبلی نے کہا کہ بہت جلد آزادکشمیر کے اندر تعمیروترقی کے عمل کا آغاز کر دیاجائے گا جبکہ اس حوالہ سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر کو ایک مثالی علاقہ بنا کر دم لینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے عوام کو صاف و شفاف نظام حکومت مہیا کرئیگی اور آزادکشمیر کے ہر فرد کو اس کے حقوق اور اس کا مساوی حق اس کو ہر صورت میں مہیا کیاجائیگا جس کیلئے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے اقدامات کرنے شروع کر دئیے ہیں۔

چوہدری رخسار احمد نے مزید کہا کہ حالیہ دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس میں معصوم اور نہتے لوگوں کو شہید کیا گیا اس میں ملوث تمام ملزمان کو کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گااور ان ملزمان کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جائیگا۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 17:01:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں