سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے‘ یاسمین راشد

بدھ 10 اگست 2016 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) ایڈؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،شریف برادارن نے خود سرور پلس بنا لیا مگر غر یبوں کی آواز سننے کو تیار نہیں،سپر یم کورٹ آف پاکستان ازخود نوٹس لیکر حکومت کو سعودی عرب میں پھانسے پاکستانیوں کی واپسی یقینی بنانے کیلئے حکم دیں ۔

پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت صرف غر یبوں کی بات کرتی ہے عملی طور پر انکی کار کردگی بالکل فیل ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کئی ماہ سے پاکستانی پھانسے ہوئے ہیں وہاں سے بھارت چند دنوں میں ہی اپنے لوگوں کو واپس لے جانے میں کا میاب ہو چکا ہے مگر وہاں موجودپاکستانی بھوک سے مر رہے ہیں اور (ن) لیگ کی حکومت ٹس سے مس بھی ہونے کو تیار نہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور حکمرانوں کو دنیا اور آخر ت میں اس ظلم اور ناانصافی کا ہر صورت جواب دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے ہمیں کسی اچھائی کی توقع نہیں اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان اس معاملے کو ازخود نوٹس لیں اور وہاں پھانسے پاکستانیوں کی واپسی کو یقینی بنایا جائے ۔