ڈینگی جیسے ناسور کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا ‘اسد عباس مگسی

بدھ 10 اگست 2016 16:51

لاوہر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈینگی سے بروقت نمٹنے کے لئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نشتر ٹاؤن لاہورمیں TERCکے نام پر شاہد حسین،ممبر سی ایم آئی ٹی اور ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن اسد عباس مگسی کی زیرصدارت ہفتہ میں دو مرتبہ میٹنگز کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق رواں ہفتہ میں05 اگست اور08اگست کو ٹاؤن ہال میں میٹنگ منعقد کی گئیں ،جس میں ڈاکٹر خالد اقبال ڈی ڈی او ہیلتھ،ڈاکٹر محمد شاہد اسسٹنٹ پروفیسرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالج ونگ،بشیر احمد خان PSTایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکول ونگ،معظم بٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ،تنویر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے ،عبدالغفار ایس ای ڈرینیج واسا،ایم ارشد اے ڈی ایف فشریز ڈیپارٹمنٹ،سیف اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ،مبشر شاہ سپر وائزر LWMCِِ، جہانزیب خالد پی او PITBِخالد رشید ٹی او نشتر ٹاؤن،محمد علی ریگولیشن برانچ نشتر ٹاؤن،افضال زاہد ایڈ منسٹریٹر یونین کونسلز ،عدنان سعید سب انسپکٹر اسپیشل برانچ پولیس اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوران بریفنگ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ ان ڈور میں پچھلے 3دنوں میں235لاروا رپورٹ کیئے گئے ہیں جبکہ آؤٹ دوڑ میں کوئی لاروا رپورٹ نہیں ہوا۔پورے سیزن میں ا بتک ٹوٹل 2574لاروا رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 798ہاٹ سپوٹ کی چیکنگ کی گئی ہے اور 84وارننگ ایشوز کی گئی ہیں جبکہ ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن کی حدود میں 2ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن کی طرف سے بتایا گیا کہ پچھلے 3روز میں4آن لائن شکایات موصول ہوئیں، جنکا ازالہ کردیا گیاہے ۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ تمام اسکولوں اور کالجز میں محکمہ ہیلتھ کے ایس او پیز کے مطابق اینٹی ڈینگی مہم جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے بتایا گیا کہ 90اوپن پلاٹس کلیئر کیئے جا چکے ہیں۔واسا کی طرف سے بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر نالیوں وغیرہ کی صفائی کی جارہی ہے ۔فشریز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ ایل ڈی اے ایونیو میں 12تالابوں کا معائنہ کیاگیاہے اور حالات تسلی بخش ہیں۔

کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ پی سی ایس آئی آرمیں اینٹی ڈینگی سیمینار منعقد کرایا جا چکا ہے اور لاہور کی مختلف سوسائیٹیوں میں وزٹ کیا گیاہے ،جدھر محکمہ ہیلتھ کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔میٹنگ کے اخلتتام پر ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن اسد عباس مگسی نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ تما ڈیپارٹمٹ اپنے اپنے کاموں میں مزید تیزی لائیں اور ڈینگی کے خاتمہ کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔حالیہ مون سون میں محکمہ ہیلتھ کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔پی ایچ اے کو خصوصی ہدایت کہ بارشوں کی وجہ سے پارکس وغیرہ میں جمع ہونیوالے پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :