پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کل منارٹی ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائیگا

بدھ 10 اگست 2016 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام 11اگست منارٹی ڈے کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا ۔ پی پی پی منارٹی ونگ کراچی ڈویژن کے رہنمامشتاق مٹو نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان کے محب وطن شہری اقلیتی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہPPPمنارٹی ونگ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات11اگست 2016ء کو بوقت شام 4بجے بمقام محفوظ الیون فٹ بال گراوٴنڈکرسچن کالونی ملیر کراچی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 11اگست کے دستور ساز اسمبلی سے خطاب کے ویژن پر مبنی مملکت کی تکمیل کا عہد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو قائد انقلاب شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے افکارو نظریات اور ویژن سے تجدید عہد وفا اور چیئرمین PPP بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائیگا۔

جلسہ عام سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو ،سینیٹر سعید غنی، شاہدہ رحمانی ،مولا بخش چانڈیو پاکستان پیپلز پارٹی کی دیگر اہم شخصیات خطاب کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :